25 جولائی 2014 - 11:45
غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر حملہ، فلسطینی شہیدوں کی تعداد798/ ایران کی جانب سے شدید مذمت+ تصاویر

ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے غزہ کے شمال میں ایک اسکول پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ میں ’’آنروا‘‘ نامی اسکول جو اقوام متحدہ سے متعلق تھا اور اس میں غزہ کے مسلمانوں نے پناہ حاصل کر رکھی تھی صہیونی حکومت نے آج اس پر حملہ کر کے پندرہ فلسطینی مسلمانوں کو شہید اور دو سو سے زائد کو زخمی کر دیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی جارحیت فوری طور پر بند کرائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت میں شہید ہونے والے بچوں اور عورتوں کی تعداد دو سو پینسٹھ ہوگئی ہے اور اس طرح حالیہ سترہ روز کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد، 798 ہوگئی ہے جن میں ایک سو نوّے بچے، پچھّتر عورتیں اور چالیس سن رسیدہ فلسطینی شامل ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی پانچ ہزار پچاس ہوگئی ہے جن میں ایک ہزار پانچ سو اکسٹھ بچے، ایک ہزار بارہ عورتیں اور دو سو تین سن رسیدہ افراد شامل ہیں۔واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت کا سلسلہ آٹھ جولائی سے شروع ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲